حکومت کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں‘ سی پیک معاشی انقلاب لائے گا: دانیال عزیز

16 اپریل 2018

اسلام آباد (اے پی پی)نجکاری کے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف دھرنوں اور ہڑتالوں کے ذریعے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے معاملات کو خراب کرنے کے لئے ڈی چوک میں دھرنا دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا عوام نے ہمیشہ موجودہ حکومت کے اقتصادی پروگرام پر اعتماد کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔ 70 سال کے دوران کوئی بھی منتخب وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی اور اقتصادی استحکام چاہتے ہیں ۔
دانیال عزیز