حافظ سجاد علیل، ’’ قرض‘‘ میں شرکت سے معذرت

16 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان آرٹس کونسل میں 25اپریل سے شروع ہونے والے فری فیملی ڈرامہ ’’قرض‘‘میں علالت کے باعث اداکارحافظ سجاد نے کام کرنے سے معذرت کر لی جس پرہدایتکار منیر تاج نے انکے کر دار کے لئے آصف راہی کا انتخاب کر لیا ہے۔