قابل اعتراض فلموں کی نمائش جاری

16 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود شہر کے سنیما گھروںپر قابل اعتراض فلموں کی نمائش بدستور جاری ہے جس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامی افسران ناکام ہوگئے ہیں،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح تھیٹروں پر نمائش کیلئے پیش کئے جانے والے ڈراموں کے لئے ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے اسی طرح سنیمائوں پراخلاق سے گری ہوئی فلمو ں کی روک تھام کے لئے قوانین یقینی بنائے جائیں۔