ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین فنکاروں کی آج طلبی
ملتان (نمائندہ خصوصی)چیئر مین ویجی لینس کمیٹی فاروق ڈوگر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تین فنکاروں کو آج دن 2بجے وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ سنگم تھیٹر کے زیرنمائش ڈرامہ ’’چھڑیاں دی اگ نہ بلے‘‘میںلیلیٰ راج منع کرنے کے باوجود سکندر بھٹہ کو ہال میں دھکا دے دیااور فحش جملوں کا بھی استعمال کیا۔ ،دوسری طرف سٹارلٹ تھیٹر کے ڈرامے ’’ڈر ‘‘میں اداکارہ رائمہ مہر کے پہنے گئے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے مانیٹرنگ اہلکار نے چیئر مین ویجی لینس کمیٹی کورپورٹ کر دی تھی۔