بابر تھیٹر بڑی کاسٹ کیساتھ ڈرامہ پیش کریگا

16 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی)بابر تھیٹر انتظامیہ نے سٹارلٹ تھیٹر کے مقابلے میں 20اپریل کو بڑی کاسٹ کے ساتھ ڈرامہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ سٹارلٹ تھیٹر پر 20اپریل کو فلمسٹار خوشبو جلوہ گر ہورہی ہے ،جبکہ بابر تھیٹر کے پروڈیوسر وحید ڈوگر نے اسی دن آغا ماجد،سلیم البیلا،روبی انعم کے ساتھ افتخار ٹھاکر کو کاسٹ کرنے کے لئے رابطے شروع کردیئے ہیںجبکہ باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔