عطائیت کے خاتمے کےلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد شروع

16 اپریل 2018

لاہور( این این آئی ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے صوبے کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ او رڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر سے عطائیت کے مکمل خاتمے اور عطائیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈا¶ن کےلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر من و عن عمل کرتے ہوئے عطائیو ںکے خلاف مہم فوری طور پر شروع کی جائے ۔علی جان خان نے مزید کہاکہ اس مہم میں ڈرگ انسپکٹرز کی فور س کو بھی استعمال میں لایاجائے ۔سیکرٹری صحت نے تمام اضلاع کے افسران کو کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے بعد عطائی کسی ماتحت عدالت کے احکامات کا سہارا نہیں لے سکیںگے -علی جان خان نے محکمہ صحت کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے عطائیوں کے خلاف ایکشن لیں -انہو ںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد پولیس عطائیو ںکے خلاف آپریشن میں محکمہ صحت اور ضلعی افسران کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی جس کے لئے پویس حکام کو بھی آگاہ کیاجاچکا ہے ۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے سی ای او ز ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بڑے سیٹ اپ چلانے والے ایسے عطائی جو آپریشن اور ڈینٹل پروسیجر بھی کرتے ہیں ،ڈرپس و انجکشن کا استعمال کرنے والے بڑے عطائیو ںکے خلاف پہلے کارروائی کی جائے - سیکرٹری صحت نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کے کچھ ملازم بھی جو دفتر ی اوقات کے بعدکلینک چلاتے ہیں وہ محکمہ کےلئے بدنامی کا باعث ہیں ان کے خلاف بھی فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عطائی کلینک بند کئے جائیں -
عملدرآمد شروع

عطائیت کیا ہے

 محمد عارف آرائیں  ڈینٹل پریکٹیشنرز ملک بھر میںپاکستان میڈیکل اینڈ ...