ملکی تاریخ میں پہلی بار لیگی حکومت 5 سالہ دور اقتدار میں چھٹا وفاقی بجٹ پیش کریگی

16 اپریل 2018

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی بھی حکومت اپنے پانچ سالہ دورہ اقتدار میں 6 وفاقی بجٹ پیش کرے گی ۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خزانہ رانا محمد افضل 27 اپریل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2018-19ءپیش کریں گے جو موجودہ ن لیگی حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا چھٹا بجٹ ہو گا ۔یاد رہے کہ جو 2013ءمیں اس وقت کے ن لیگی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ حکومت کی جانب سے پہلا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا جبکہ 27 اپریل کو اس حکومت کی جانب سے چھٹا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔
چھٹا وفاقی بجٹ