کشمیری تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے : خامنہ ای

16 اپریل 2018

تہران(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خا منہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنیوالوں کوپیچھے دھکیل دیں گے،مستقبل قریب میں دشمن کو نیچادکھادیں گے۔تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔
خامنہ ای