کرم ایجنسی : افغان علاقے سے فائرنگ‘ بم دھماکہ 2 ایف سی اہلکار شہید 8 زخمی
کرم ایجنسی‘ بنوں (نوائے وقت رپورٹ‘ صباح نیوز) کرم ایجنسی میں سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ ایف سی اہلکار سرحد پر باڑ لگانے کیلئے جائزہ لے رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں کوشش کی گئی افغانستان میں کوئی شہری زخمی نہ ہو۔ صورتحال میں بہتری کیلئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے۔ سرحد پار سے فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ دوسری جانب بنوں میں چیک پو سٹ کے قریب ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں میرعلی کچوری چیک پو سٹ کے قریب ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ واقعہ میں تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو کنٹونمنٹ ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
کرم ایجنسی‘ حملہ
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دینگے،نہیں چھوڑیں گے....شرطیں لگ گئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کے ...
کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کپتان نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، ندیم افضل چن ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی ...
کرم ایجنسی میں افغان علاقے سے فائرنگ اور بم دھماکہ
کرم ایجنسی میں سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 اہلکار ...
کوئٹہ :پولیس ٹرک پر خودکش دھماکہ ، 6 اہلکار شہید،15 زخمی:ایف سی چوکی کے ...
کوئٹہ (امجد عزیز بھٹی سے + بی بی سی) کوئٹہ میں پولیس کے ٹرک پر خود کش حملے میں ...
کرم ایجنسی افغانستان سے دہشت گردوں کے حملہ میں شہید اہلکاروں کی تعداد 5 ...
کرم ایجنسی (نیٹ نیوز) کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر تعینات سکیورٹی ...