قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے

16 اپریل 2018

اسلام آبا د( آئی این پی ) قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ( آج) پیر کو اسلا م آباد میں ہوں گے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں لاپتہ افراد کے مقدمات کے سٹیٹس کا جائزہ لیا جائے گاجبکہ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے (ان کیمرہ )اجلاس میں پاکستان سوپر لیگ ون اور ٹو کی آڈٹ رپورٹس پر بحث کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ( آج) پیر کو اسلام آباد میں ہو ں گے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں لاپتہ افراد کے مقدمات کے سٹیٹس کا جائزہ لیا جائے گا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس (ان کیمرہ ) ہو گا ، جس میں پاکستان سوپر لیگ ون اور ٹو کی آڈٹ رپورٹس پر بحث کی جائے گیجبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی قواعد ، کرکٹ کھلاڑیوں اور مینیجنگ ٹیم کے ڈیلی الاﺅنسز پر بھی بحث کی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سروس سٹرکچر کے سٹیٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس بھی ( آج ) ہو گا ۔
قائمہ کمیٹی اجلاس