سندھ رینجر ز کی وردی تبدیل نیا پیٹرن 30 اپر یل سے لا گو ہو گا

16 اپریل 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ ڈیوٹی پر تعینات رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کیا جارہا ہے۔ نئی یونیفارم کا پیٹرن30 اپریل 2018ءسے تمام رینکس پر لاگو ہوگا۔ عوام کی آسانی کے لئے جا ر ی کی گئی تصویروں میں نئی اور پرانی یونیفارم کی شناخت واضح کردی گئی ہے۔ رینجرز کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصویروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔
رینجر ز وردی تبدیل