وزیراعظم شاہد خاقان آج سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی مشقیں دیکھیں گے

16 اپریل 2018

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج سعودی عرب پہنچ گئے وہ آج اسلامی فوج کے انسداد دہشت گردی اتحاد کی مشقیں دیکھیں گے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ان کے ہمراہ ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اس فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ابھی تک یہی بتایا گیا ہے کہ یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی اتحاد کا اصل مقصد ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب مین قیام کے دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی عرب کی شاہی اور عسکری قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دو طرفہ تعلقات، سلامتی کے شعبہ میں اور خطہ میں سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم/ سعودی عرب

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...