جسٹس اعجاز کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ریاستی اداروں کے موثر کردار کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز محفوظ فضا یقینی بنائیں : فوجی ترجمان

16 اپریل 2018

راولپنڈی ( نوائے وقت نیوز) پاک فوج کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز ریاستی اداروں کے مو¿ثر کردار کیلئے محفوظ فضا یقینی بنائیں۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور استحکام کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل تھے اور وہ احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنس کے نگراں جج بھی ہیں۔
فوجی ترجمان