جعلی ڈگری کیس: فرح دیبا اور صائمہ عزیز کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم شوکت نے جعلی ڈگری پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے مقدمہ میں ملوث فرح دیبا اور صائمہ عزیز کی عبوری ضمانت میں 5دن کی مزید توسیع کرتے ہوئے20 اپریل تک سماعت ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دونوں سابق رکن صوبائی اسمبلی عدالت میں حاضر رہیں۔