مولانا محمد الیاس گھمن 16 ایم پی او کے مقدمہ میں خصوصی عدالت سے بری
لاہور (پ ر) اتحاد اہلسنت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن کو خصوصی عدالت سرگودھا کے جج پیر محمد عادل نے گذشتہ سال دفتر ختم نبوت لکڑ منڈی سرگودھا میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں قائم 16 ایم پی او کے تحت درج مقدمہ میں عدم ثبوت اور جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا۔