5 برس اقتدار میں رہنے والے مسائل کے انبار چھوڑ گئے : امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و این اے 122 سے قومی اسمبلی کے لئے امیدوار امیرالعظیم نے کہا ہے کہ 5 سال پورے کرنے والے مسائل کے انبار چھوڑ گئے ہیں، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی پینے کے لئے پانی دستیاب ہے نہ وضو کے لئے، پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہے تو جماعت اسلامی اور ڈاکٹر اے کیو خان کو ووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سمن آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرالعظیم نے کہا کہ سابقہ حکمران نحوست کی علامت تھے، ملک سے برکت اٹھ گئی، کرپشن اور اقرباپروری کی بدترین مثال اس سے پہلے کبھی قائم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آٹاچینی کی چوری کرنے والے حکمرانوں نے بجلی، گیس اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ کو بھی اپنا وطیرہ بنا لیا، الیکشن میں ان سے چھٹکارہ ضروری ہے۔ امیرالعظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 70ءکے بعد اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، عوام حقیقی تبدیلی کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔