پیپلزپارٹی کے سینٹرمولابخش چانڈیو کو وفاقی وزیرقانون بنادیا گیا، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
صدراتی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سینٹر مولا بخش چانڈیو کووفاقی وزیرقانون مقررکیا
گیاہے۔صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرمولابخش چانڈیو کی تقرری کی۔بیان کے مطابق ایڈووکیٹ فاروق اعوان کومشیرقانون مقررکیاگیا ہے۔ فاروق اعوان، سابق وفاقی وزیربابراعوان کے چھوٹے بھائی ہیں ۔امکان ہے کہ سینٹرمولابخش چانڈیوآج وفاقی وزیرقانون کی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ بھٹو پھانسی کیس ری اوپن کرنے کے ریفرنس کی پیروی کیلئے وفاقی وزیرقانون بابراعوان وزارت سےمستعفی ہوگئے تھے