وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کاجنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے7 سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے7 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار شہید ہونیوالے سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ـ شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیاـشہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔