عوام کو ریلیف دینے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائینگے:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ان ایکشن. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول میکنزم پر فعال انداز میں عملدرآمدکیلئے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامیہ بازاروں اورمارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مؤثر مانیٹرنگ کرے اورقیمتوں کے ساتھ اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کی بھی باقاعدہ چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی کو شہریوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ـ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور ریٹ لسٹ سے زائد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائےـ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیںگے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔