وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید موثر بنایا جائے، اس کے علاوہ عوام کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی کم قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے انتظامی فیصلوں میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا ،مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شہریوں کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا ر ہے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں کرپشن اور بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کو انسپکٹر جنرل پنجاب سردار علی خان نے صوبہ بھر میں پولیس کی اصلاحی ترجیحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس عوام کے بنیادی مسائل اور شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید موثر بنایا جائے اس کے علاوہ عوام کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی کم قیمت پر یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایت کی کہ عوام کی پولیس سٹیشن تک رسائی اور ان کی شکایات کی فوری دادرسی کے لیے موثر میکنزم ترتیب دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر زور دیا کہ پولیس کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔
#/S
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38