ٹاٹیپور‘تلمبہ میںسوئی گیس کی بدستور طویل لوڈشیڈنگ‘صارفین کومشکلات
ٹاٹیپور‘تلمبہ( نامہ نگار‘سٹی رپورٹر)ٹاٹیپور اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کا بحران اتنا شدت اختیار کر چکا ہے کہ گیس گھنٹوں نہیں ہوتی ناشتہ دوپہراور شام کے کھانے پکانے میں بھی دقت ہے لوگ مہنگی لکڑی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے جنرل منیجر سوئی گی اور ایم این اے مخدوم زین حسین قریشی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تلمبہ سے سٹی رپورٹرکے مطابق صبح اور شام میں گیس لوڈشیڈنگ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں. اسامہ مجید،رانا عمر، زاہد، رفیق، اویس، حمزہ،ایاز حسن، علی اکبرکا مطالبہ تھا کہ گیس بحران کے خاتمے کے لئے کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں