نوائے وقت سروس
بالاج صدیق کی وفات پر تعزیت
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق تحصیلدارٹیکسلاملک محمد خلیل کے نواسے، بزمِ فروغِ فکرِ اقبال پاکستان کے چیئرمین ملک عبدالصبورکے بیٹے بالاج صدیق کی وفات پر پیر سید محمد حسنین فاروق شاہ مجددی مرکزی سجادہ نشین چورہ شریف، پیر سید انوار الحق شاہ مرکزی سجادہ نشیں سوہاوہ شریف، سابق وزیراعظم پاکستان کے صاحبزادے راجہ شارخ پرویز، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ارشد قریشی، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ رشید خان،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملک منصور افسر،سابق ناظم پوٹھوہار ٹاؤن چوہدری فاروق، وسیم سیفی، راجہ ربنواز گجر خانی،شفقت منیر ملک ایڈووکیٹ،شاہد پٹواری،ملک زاہد منیر پٹواری،انسپکٹر نعمان رزاق وڑائچ، انسپکٹر اشتیاق احمد، انسپکٹر اخلاق، و دیگر محکمہ پولیس، محکمہ مال، سینئر افسران اٹک آئل گروپ اف کمپنی و خطہ پوٹھوہار ضلع راولپنڈی کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے ملک عبدالصبور کی رہائش گاہ میںجاکرتعزیت کی اورصبرجمیل کی دعاکی۔
حاجی اقبال کیلئے دعائیہ نشست آج
واپڈا لیبر یونین کے راجہ کامران سلیم کے ماموں انتقال کر گئے
خالد قریشی سپردخاک
گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے نائب صدر محمد اختر قریشی ، محمد شہزاد قریشی کے بھائی اور محمد یامین قریشی، محمد حاکمین قریشی ،گوجرخان کے ممتاز صحافی عامر نصیر قریشی کے چچا زاد بھائی محمد خالد قریشی کی نمازجنازہ بابا شیخ طالب بادشاہ کے قبرستان میں ادا کردی گئی نماز جنازہ گوجرخان کے ممتاز عالم دین مولانا قاری عبدالرشید نے پڑھائی نماز جنازہ میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، مفتی امداد اللہ، سید ندیم عباس بخاری، راجہ عبدالغفور کیانی، خان شہزادخان، مرزا محمد بشیر، راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ،راجہ محمد جواد، انوار الحق قریشی، شہادت حسین بٹ، مرزا تمور وارثی، حاجی خواجہ خالد شیشے والے، ملک محبوب حسین ، خواجہ عادل، حاجی شاہد قریشی، حاجی عبدالغفار قریشی، کپتان شاہد جاوید، چوہدری دلدار پرویز، مرزا منور حسین، حاجی شیخ محمد افضل، حاجی عزیز الرحمن بھٹی، شیخ حبیب الرحمن سیٹھی، شیخ طارق محمود، چوہدری نوید انور، خواجہ احسان ، ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر عابد سمیت ہر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
معروف قلم کارآصف خورشید
کے والد کمالیہ میں سپرد خاک
حاجی چوہدری بشیر انتقال کر گئے
گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان کے ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری طارق کے والد محترم بانی رکن شاپنگ سنٹر گوجرخان اور گوجرخان شہر کی ہردلعزیز کاروباری شخصیت حاجی چوہدری بشیر اللہ والے کی نمازجنازہ بابا شیخ طالب بادشاہ کے قبرستان میں ادا کردی گئی نماز جنازہ گوجرخان کے ممتاز عالم دین مفتی سعید اللہ قاسم نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ محمد جواد،حاجی جمشید علی صراف ، سید ندیم عباس بخاری ،ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ ، مفتی امداداللہ، مفتی اصغر عباسی، مولانا قاری عبدالرشید، راجہ عبدالغفور کیانی، راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، سرداراظہر شہزاد ایڈووکیٹ،راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ، راجہ غضنفر علی ظفر، خان آصف خان ،خواجہ مظہر اقبال،یامین قریشی،سعیدین خان ایڈوووکیٹ سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
ملک جاوید اکبر دھرکنہ کی
والدہ کی وفات پر تعزیت
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ہیلتھ نیوٹریشن آفیسرملک نوید اکبر دھرکنہ ، حاجی ملک جاوید اکبر دھرکنہ کی والدہ محترمہ اور چک 15منڈی بہاؤ الدین کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک صفدر اعوان کی خوشدامن کی وفات پر اہم شخصیات نے اُن کی رہائش گاہ پر دھرکنہ میں فاتحہ خوانی کی ۔ ضلع خوشاب کی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملک عزیز مستیال اعوان پدھراڑ، علاقہ ونہار کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک شاہ نواز منارہ، چکری کی سماجی سیاسی شخصیت چوہدری محسن علی ، سی او ہیلتھ آفس کے سپرنٹنڈنٹ ملک محمد فاروق اعوان آف کوٹ ملکاں، اعوان ویلفیئر سوسائٹی ضلع چکوال کے صدر ملک قدیر اعوان ڈھریالہ (سیتھی) ، ملک ظہیر احمد وسنال، ملک سفیر ریاض وسنال نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دُعا کی ۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ ، مسقط عمان میں مقیم ملک خالد اعوان پدھراڑ، معین ریاض، ایڈووکیٹ ملک محمد نواز دھرکنہ ، ملک فدا حسین دھرکنہ بھی موجود تھے۔
تعزیتی دورہ
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ضلع خوشاب کی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملک عزیز مستیال اعوان پدھراڑ کا تعزیتی دورہ بوچھال خورد انہوں نے جدہ مسلم لیگ ن کے صدر ملک محی الدین کی بہو اور ملک منصور حیات کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلنددرجات کے لئے دعا کی اس موقع پر سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ،مسقط عمان میں مقیم ملک خالد اعوان پدھراڑ، معین ریاض بھی ا ن کے ہمراہ موجود تھے
کھوڑ ،دوروزہ فری آئی کیمپ آج
کھوڑ(نامہ نگار)دوروزہ فری آئی کیمپ !پی او ایل ہسپتال کھوڑانتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر عامر مستقیم آئی سپیشلسٹ کی سربراہی میں پی او ایل ہسپتال کھوڑ میں 15اور16ستمبربروز بدھ اور جمعرات صبح 9بجے سے دن 1بجے تک فری آئی کیمپ لگایاجائے گا جس میں علاقہ کے غریب افرادکا فری معائنہ اور مستحق افراد کا فری آپریشن بھی ہوگا
چکوال، تین سینئر جج صاحبان
کے اعزاز میں استقبالیہ
چکوال(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسین چوہان نے بتایا کہ عدلیہ میں تبادلے معمول کا حصہ ہیں اور جج صاحبان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جہاں پر بھی ہوں اسلامی روایات کو سامنے رکھ کر اپنے فیصلے حق اور سچ کی بنیاد پر کریں۔ جج کو صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ وہ تین سینئر سول جج صاحبان فیملی ڈویژن غلام مصطفی چوہدری، شفقت شہباز راجہ سول ڈویژن اور محمد سعید احمد کریمنل ڈویژن کے تبادلے پر انکے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں خطاب کررہے تھے۔ ا س موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار النبی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قاضی نوید الرحمن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم اختر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ ظفر کے علاوہ سول جج عدیل مجید قریشی، سول جج کامران خالد، سول جج یاسر بلال، سول جج آصف علی، سول جج میڈیم شمائلہ شیخ، سول جج میڈم عاصمہ کنول، سول جج میڈم اقصیٰ ضمیر بھی موجود تھیں۔
ملک وقار کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
حضرو(نمائندہ نوائے وقت)ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار ایڈووکیٹ ،ملک اقبال کی بھتیجی ملک وقار کی جوان سالہ صاحبزادی اچانک انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ پیر آف دریا شریف محمد محمود نے پڑھائی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں وکلاء برادری کے علاوہ چیئرمین یونین کونسل حمید جمریز خان ،وائس چیئرمین ملک اظہر ،ملک سیف الرحمن ،چیئرمین حضرو نزاکت خان ،وائس چیئرمین نزاکت حسین ،الیاس خان ،نائب ناظم محمد نسیم خان کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
چوہدری طارق محمود سپردخاک
ڈھڈیال(نامہ نگار) کراچی روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے انسپکٹر چوہدری طارق محمود کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا مرحوم کا جسد خاکی منگل کی صبح ڈھڈیال لایا گیا اور نماز جنازہ امام بارگاہ سادات میں ادا کی گئی جس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کرنل سید نصیر عالم رہنما سردار گروپ چوہدری سبط الحسن گوندل سجاد حسین مائر سابق ناظم رانا بشیر سراج سید اعجاز حسین شاہ ایڈووکیٹ سید منیر حیدر کے علاہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی یاد رہے کہ مرحوم کافی عرصہ سے محکمہ پولیس میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے سوموار کے روز روڈ ایکسیڈنٹ میں زندگی کی بازی ہار گئے
مجلس خمسہ
ڈھڈیال(نامہ نگار) سالانہ مجالس خمسہ 6صفر المظفر تا دس صفر روزانہ شام ساڑھے سات بجیامام بارگاہ امام زمانہ ع پنڈی روڈ ںزد شیل پمپ میں منعقد ہو رہا ہے جس سے مولانا محمد رضآ نقوی بھکر خطاب کرینگے
مجلس عزا
اسلام آباد (پ ر)انجمن ذوالفقار حیدری کے زیر اہتمام امام بارگاہ جی 6/4 میں آج سے 10 صفر تک روزانہ رات 8 بجے مجالس عزا ہوں گی،علامہ باقر نقوی خطاب کریں گے،10 صفر کو علامہ قمر زیدی بھی خطاب کریں گے۔اور زیارات حسینی برامد ہوں گی۔
٭راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سید فاخر حسین زیدی کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزا بسلسلہ برآمدگی جلوس ذوالجناح برمکان ڈی ایس پی (ر) سید شاکر حسین زیدی (مرحوم) 1153-Bنزدعلی مسجد سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں8صفر بروز جمعرات بعدازانماز مغربین ہوگی ۔علامہ سید قمرحیدرزیدی،علامہ رضازیدی خطاب کریں گے جبکہ پرویز شوکت،رضا کاظمی،قاسم رضوی سلام پیش کریں گے۔زوار مرکزی ماتمی دستہ نوحہ خوانی و ماتمداری کریگا۔
٭ راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سالانہ مجلس عزا برمکان راجہ ہائوس PD-85نزد رابن سوپ فیکٹری پنڈورہ سید پور روڈ راولپنڈی میں 9صفر بروزجمعہ 5بجے شام منعقد ہوگی، علامہ آغا علی حسین نجفی ،علامہ سید قمر حیدر زیدی ، ذاکرحبیب رضاحیدری ،ذاکرعلی رضاکھوکھر ، ذاکرقاضی وسیم عباس خانیوال خطاب کریں گے،بعد از مجلس علم مبارک برآمد ہوگا ۔جس میںمختلف ماتمی دستے ماتمداری کریں گے۔
حاجی عبدااواحد علوی انتقال کر گئے
مری (نامہ نگار خصوصی )تحریک پاکستا ن کے انتہائی متحرک اور بزرگ کارکن ٹھیکیدار حاجی عبدااواحد علوی جو 103 برس کی عمر میں انتقال کر گے تھے، انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان کاشانہ حیدریہ دریا گلی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم تنظیم اعوان تحصیل مری کے صدر ٹھیکیدار حاجی عمر فاروق علوی کے والد اور ملک شوکت حسین علوی وبرادران کے دادا تھے۔ ان کی نماز جناز کا شانہء حیدریہ دریا گلی میں ادا کی گئی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے جن میں پیر سید نومان شاہ ،پیر محبوب اشرف کنگن شریف سمیت بعض اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اانہوں نے 1932میں غوث الامت حضرت پیر محمد قاسم کے ہاتھ پربعیت کی تھی۔ مرحوم کی رسم قل 15ستمبرساڑھے بارہ بجے دوپیر ان کی آبائی رہائش گاہ : شانہء حیدریہ دریا گلی مری میں ادا کی جاے گی۔
سید اسد شاہ کاظمی صحتیاب
چکری (نامہ نگار)سابق وائس چیرمین یونین کونسل دھاماں سیداں سید اسد شاہ کاظمی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے اس موذی مرض کی علامات ظاہر ہونے پر انھوں نے اپنے آپ کو قرطینیہ کر لیا تھا اس موقع پر انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنھوں نے میرے لئے خصوصی دعائیں کیں اور اپنے پیار بھرے پیغامات سے نوازا جس کے طفیل اللہ پاک نے مجھے اس بیماری سے شفادی۔
انشااللہ بہت جلد بحالی صحت کے ساتھ ہی اپنی سیاسی وسماجی اور مذہبی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کروں گا
راولپنڈی ( پ ر ) ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر ،سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اقبال کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئیہ نشست آج چاندنی چوک ہوگی، قرآن خوانی ،ذکرو ازکار کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے گی۔
راولپنڈی( پ ر) ممتاز مزدور لیڈر راجہ کامران سلیم،راجہ فیض سلیم کے ماموں ، سابق جنرل کونسلر چوہدری اخلاق، چوہدری وقاص،چوہدری عثمان اور چوہدری اسحاق کے والد چوہدری محمود اشتیاق مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہیں سوموار کی شام گاوں کھائی اعوان کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جنازے میں سیاسی، سماجی ،کاروباری اور واپڈا یونین کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دریں اثناء واپڈا یونین کے مرکزی و صوبائی عہدیداران نے راجہ کامران سلیم سے ان کے ماموں کی رحلت پر اظہار تعزیت کی۔
اسلام آباد (میگزین رپورٹ) چیئرمین پاکستان یوتھ کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی آصف خورشید احمد کے والد معروف ٹرانسپورٹر 74 سالہ رانا خورشید احمد دل کا دورہ پڑنے سے آٹھ ستمبر کو انتقال کر گئے ۔انہیں اگلے روز ان کے آبائی شہر کمالیہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی،عومی،کاروباری اور علم و ادب سے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے آج آصف خورشید احمد کی رہائش گاہ مکان نمبر 1275 سیکٹر آئی ٹن فور گلی نمبر 31 اے میں خصوصی دعائیہ نشست قرآن خوانی ،ذکرو ازکار کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے گی۔