تحصیل شاہوگیڑی کے تمام دیہی علاقوں میں بجلی کا کوئی نظام نہیں،میر مجیب الرحمن
خاران (محمد عیسی محمد حسنی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے ضلع واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی کے یونین کونسل جنگیان میں رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی کی فنڈز سے گھریلو سولر سسٹم بمعہ پلیٹ بیٹری یو پی ایس پنکھے لوگوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی کے تمام دیہی علاقوں میں بجلی کا کوئی نظام نہیں ہے جس سے عام آدمی بجلی کی سہولت سے محروم تھے اس بنا پر رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی کی خصوصی فنڈز سے اس علاقے میں ہر گھر کو سولر سسٹم کے تحت بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہیں میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی نے کہا کہ اس علاقے کے تمام کلیوں کے گھروں کو سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی روشنی میہا کیا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ ہر گھر میں دو پنکھے اور پانچ بلب کی سہولیات ہوگئی اور بہترین کمپنی کے توسط سے پائیدار سولرسسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری شروع سے یہی کوشش رہی ہیں کہ ضلع واشک کے دور دراز علاقوں میں ان سہولیات کو ممکن بنایا جائے جو ان کی ضرورت ہیں۔