موجود دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،اسسٹنٹ کمشنر
گنداواہ (ظفر مظفری) موجود دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ یہ ایک اہم ذمہ دارانہ شعبہ ہے او معاشرے میں اس کا کردار حقائق کو سامنے لانا ہے اسلئے اس شعبے سے وابستہ افراد نہ صرف مسائل کی نشاندہی کرے بلکہ ان کے حل کیلئے تجاویز بھی دے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ وریندر لعل نے میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہے کہ گنداواہ کے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیکر انھیں حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں جس کیلئے میں یہاں کے مقامی نمائندوں سے مشاورت کرکے ان کی جانب سے دی گی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے انھوں نیکہا کہ گنداواہ کے عوام کا سب سے اہم مسئلہ پینے کا پانی اور بھاگ گریڈ سے بجلی کی ترسیل ہے انھوں نیکہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے دریا مولہ کے مین واٹر چینل کو کٹاؤ انئ سے نقصان آیا تھا اور ہانی تقسیم گاہ کی طرف انے کی بجائے گنداواہ اور تھیاری ندی میں بہہ رہا تھا تاہم اب پانی کا رخ تقسیم گاہ کی طرف کردیا گیا ہے اور تقسیم گاہ سے گنداواہ سمیت تمام واٹر چینلز میں پانی کی ترسیل بحال کردی گئی ہے جس سے گنداواہ کی عوام کا پینے کے پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا اسطرح بھاگ گریڈ سے آنے والی بجلی گنداواہ کیلئے تھی ۔