لاہور( سپورٹس رپورٹر ) غیر معمولی حالات میں شیڈول ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں شریک تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا پروٹو کولز کا اعلان بھی کردیا ہے۔یہ کچھ بنیادی پروٹوکولز ہیں تاہم کوویڈ19 کی بدلتی صورتحال کے باعث ان پروٹوکولز میں آخری وقت پر تبدیلی کی جاسکے گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹس کے صرف چار ٹیسٹ وینیوز پرشیڈول میچوں کے لیےمیڈیا ایکریڈیشن دے گا۔ ان وینیوز میں قذافی سٹیڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان شامل ہیں۔ پاکستان کپ کی میڈیا ایکریڈیشن سے متعلق معلومات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے ٹورنامنٹ بھر کی ایکریڈیشن دی جائے گی جبکہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں میچ ٹو میچ ایکریڈیشن دی جائے گی۔محدود جگہ اور سہولیات کے باعث صرف مقامی صحافیوں کو ہی ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ ...
Apr 15, 2024 | 14:30