کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ان تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں: ثمن رائے
لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ان تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں،اس وائرس سے خود کو بچانا،پورے معاشرہ کے تحفظ کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ء ثمن رائے نے تھیٹر ڈراموں میں ایس او پیز عمل درآمد پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نے تمام اسٹیج منیجر کو ہدایا ت جاری کی کہ یس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں،حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت ڈرامہ فورابند کر دیا جائے۔اجلاس میں ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق،انفارمیشن آفیسر ثمرین بخاری، کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال، لاء آفیسر سمیت تمام اسٹیج منیجر نے شرکت کی۔