وینزویلا کے اخبار نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں ملک میں گرفتار ہونے والے امریکی جاسوس کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے ملک کی تیل کی تنصیبات کے قریب سے ایک امریکی جاسوس کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی جاسوس کا نام جان ہیث متیو ہے اور وہ امریکی بحریہ کا سابق فوجی اہلکار ہے۔ اس امریکی جاسوس کو تین دیگر افراد من جملہ وینزویلا کی نیشنل گارڈ کے ایک فوجی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔وینزویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس کو جدید ترین ہتھیاروں اور بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیاجبکہ وینزویلا کے اخبار اولتیماس نوتیسیاس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا امریکی جاسوس اس سے قبل عراق کی جنگ میں بھی شامل تھا اور گرفتاری کے وقت اس سے سٹیلائٹ فون، موبائل فونز اور کریڈٹ کارڈ بھی بر آمد ہوئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024