عالمی یوم جمہوریت آج (منگل) دنیابھرمیں منایا جارہاہے جس کامقصد دنیامیں جمہوری حالات کاجائزہ لینے کے لئے ایک موقع فراہم کرناہے۔
انسانی حقوق کے لئے آزادی کی اقداراورحق رائے دہی کے ذریعے باقاعدگی اور حقیقی انتخابات کاانعقادجمہوریت کے لازمی عناصرہیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصراورڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے کہاہے کہ جمہوری اداروں کا تسلسل اوراستحکام ملکی ترقی کے لئے ناگزیرہے۔
آج (منگل) جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت اظہاررائے کی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔
سپیکراسدقیصرنے کہاکہ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک کوعوام کے بہترین مفاد میں ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکتاہے۔