ٹرالر، کار میں ٹکر، ٹرک اور کوچ نے موٹر سائیکلیں روند دالین، خاتون سمیت 5 جاں بحق
ملتان‘ میاں چنوں‘ محسن والی‘ خانیوال‘ جلال پور پیروالا (کرائم رپورٹر‘ نمائندوں سے) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ‘ محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق 79 دس آر کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس سے باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والا عبدالمجید ولد عبدالرحمن اور زخمی وحید اقبال ولد عبد المجید میاں چنوں کے رہائشی تھے کار میاں چنوں سے ملتان جارہی تھی ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ جلال پورپیروالہ سے نامہ نگار کے مطابق بہادرپور کے قریب تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل کچل دیا. جس سے زاہد جاں بحق ہوگیا جبکہ عبداللہ زخمی ہوگیا. ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان ہسپتال منتقل کیا۔ اڈالاڑ سے نمائندہ نواے وقت کے مطابق اڈالاڑ بہاولپور روڑ بائی پاس کے قریب ٹرک جو کہ فل سپیڈ میں تھا کہ اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار قصبہ مڑل کی رہائشی پچیس سالہ صائمہ نامی خاتون ٹرک تلے آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا اور ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے نامعلوم شخص کو ریسکیو1122نے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جس کو بہتر طبی امداد کے لئے وارڈنمبر6میں منتقل کیا گیا تھا جو رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا،چوکی پولیس نے نامعلوم شکص کی نعش قبضے میں لیکر سرد خانے رکھوانے کے بعد اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے ،تاہم شناخت نہ ہوسکی ہے۔کوٹ اسلام سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ اسلام کے نواحی علاقہ 25پل کا رہائشی محمداشرف گجر جوکہ روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھا گزشتہ روز سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔