قیدی کی مبینہ خودکشی کی کوشش
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قتل مقدمے میں سزا کاٹنے والے شہر کے نیو لْہر کالونی کے رہائشی قیدی منصور شاہ نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر مبینہ خودکشی کی کوشش کی جسے جیل پولیس نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، جیل پولیس اور زخمی قیدی کے ورثاء نے خودکشی کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ قیدی منصور شاہ واش روم میں گرنے کے دوران شیشہ گردن پر لگا جس کے باعث شدید زخمی ہوئے ہیں۔