میرپورخاص میں بجلی کا پول گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل
میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص میں گزشتہ روز تیز ہوائوں کے باعث گرڈ اسٹیشن میں زیرو پوائنٹ پر نصب بجلی کا پول گر گیا ، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی پچھلے چوبیس گھنٹوں سے معطل ، کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے سخت گرمی میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب میرپورخاص میں تیز ہوائوں کے باعث گرڈ اسٹیشن میں زیرو پوائنٹ پر نصب گیارہ ہزار کے وی کا بجلی کا پول گرنے سے شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے واضع رہے بجلی کا پول گرنے سے لنکنگ فیڈر مکمل طور پر بند ہے اور اس فیڈر پر اعلی افسران کے دفاتر اور ہائوسز ہے جبکہ کاروباری علاقے شامل ہیں بجلی کی بندش کے باعث سخت گرمی میں لوگ پریشان ہیں جبکہ کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔