بلاول غریبوں کو راشن نہیں ‘ صرف بھاشن دے رہے ہیں: حلیم عادل شیخ
میرپورخاص(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرپورخاص میں حالیہ صدر مملکت دورہ کے موقع پر پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی میرپورخاص انتظامیہ نااہل ہے جس نے اپنے آقائوں کے کہنے پر ہمارے راش کے ٹرکوں پر جان بوجھ کر حملے کروائے ہم مقر کردہ طریقہ کار سے راشن تقسیم کر رہے تھے کہ اس دوران بارش متاثرین کو ٹرک لوٹنے کے لیے چھوڑ دیا گیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راشن تقسیم کرنے سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ بلاول ابھی بچہ ہے اسے معلوم ہی نہیں ہے کہ غریب بارش متاثرین کے پاس اس وقت دو وقت روٹی کی کتنی اہمیت ہے وہ یہاں ملک راجہ عبدالحق
ہائوس میرپورخاص میں پریس کانفرنس سے خطا ب کررہے تھے اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی رہنما دعا بھٹو، علی پلھ، ملک راجہ عبدالحق ،آفتا ب قریشی، ملک عبدالغفار ،جان شیر جونیجو اور دیگر بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول اور سندھ حکومت کے وزراء ہفتے سے ہیلی کاپٹر پر چل رہے ہیں کسی بھی سیلاب متاثرہ خاندان کی انہوں نے مدد نہیں کی بلاول کے لیے میرا پیغام ہے کہ غریب کا پیٹ راشن سے بھرتا ہے بھاشن سے نہیں بلاول عوام کے کروڑوں روپے خرچ کرنے سیلاب متاثرین میں صرف یہ کہنے جاتے ہیں کہ وفاق کچھ نہیں دے رہا ہے بلاول اور سندھ حکومت گزشتہ چھ روز سے میرپورخاص بدین سانگھڑ اور دیگر جگہوں پر گئے صرف وفاق کے خلاف زہر اگلتے رہتے بھاشن دیتے رہے اگر متاثرین کو اس دوران راشن بھی دیتے تو متاثرین کی تکلیف کچھ نہ کچھ کم ضرور ہوتی انہوں نے کہا کہ بلاول سندھ حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہیں 18ویں ترمیم کے بعد تمام تر زمہ داری سندھ حکومت کی ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گورنر پنجاب اور گورنر سندھ کی جانب سے ایک لاکھ بیگ راشن کے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔