معمولی بات پر ایک شخص نے خودکشی کرلی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) جیکب آباد ضلع کی تحصیل گڑھی یاسین کے گاؤں محمد یعقوب جکھرانی میں دو بچوں کے والد امید علی مگنہار نے اپنے بھائیوں سے ناراض ہوکر گھر کے کمرے میں خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ان کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔