دوبئی جانیوالے ایک مسافر سے پسٹل کی گولی دوسرے سے سگریٹ کے پیکٹ برآمد
ملتان ( کرائم رپورٹر )اے ایس ایف حکام نے دوبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے دوران تلاش پسٹل کی گولی برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق محلہ پٹھان والہ شجاعباد کا رہائشی محمد آصف دوبئی جانے کے لئے اپنے کزنوں کے ہمراہ ملتان ایئر پورٹ پہنچا جہاں اے ایس ایف عمل نے دوران چیکنگ مسافر کے بیگ سے نائن ایم ایم پسٹل کی ایک گولی برآمد کرلی،مسافر سے تحریری بیان لینے کے بعد اے ایس ایف حکام نے سفر کرنے کی اجازت دے دی جبکہملتان ایئر پورٹ سے دوبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے کسٹم حکام نے 48سگریٹ کے پیک برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی ،جس پر مسافر دوبئی کے لئے روانہ ہوگیا۔