میاں چنوں، دوران ڈکیتی زخمی ہونے والارکشہ ڈرائیور نشتر ہسپتال میں چل بسا
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت )10 ستمبر کو مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیصل ٹاؤن کا رہائشی رکشہ ڈرائیور نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔رکشہ ڈرائیور کو دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے چک 16 ایٹ بی آر نہر والے پل کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔