پمز نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پمز نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (اتفاق گروپ) کا ایک اہم مشترکہ اجلاس زیر صدارت مفیظ الدین صدیقی منعقد ھوا،راجہ نعیم عباسی،ناز پروین،پرویز پطرس،محمد نزیر قریشی،راجہ فخر عباس،آفتاب مغل ،شوکت رشید،امتیاز شاہ ،چوہدری قمر گجر،شاہ خان،محمد آصف،محمد عامر،حمزہ فاروق،ارشد کھوکھر،ما سٹر ریاض،طارق سیالوی،محمد اقبال،ریاض ڈرائیو ر،آ فریدی،سردار شکیل ،رسلان مسئی،مہوش بوٹا اور دیگر ممبران نے شرکت،اتفاق رائے سے طے پایا،کہ پمز میں الیکشن 2020کیلئے کسی پینل گروپ سے اتحاد نہیں ہو گا۔ ہم اپنے (اتفاق گروپ)سے ہمیشہ کی طرح الیکشن میں حصہ لیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ صدارت کے لیئے ملک طاہر محمود اعوان اور جنرل سیکرٹری محمد نزیر قریشی امیدوار ھو نگے۔دیگر پینل کا اعلان بعد میں مشترکہ رائے سے کیا جائے گا۔اس کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جس کے سربراہ محمد حنیف ہو ں گے۔