انٹر تحصیل ڈبل بیڈ منٹن چیمپیئن شپ کا فائنل فرینڈز کلب میلسی نے جیت لیا
میلسی(نامہ نگار)حیدر بیڈ منٹن کلب کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ڈبل بیڈ منٹن چیمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ فرینڈز بیڈ منٹن کلب میلسی نے جیت لیا اس کلب کے کھلاڑیوں زین الدین باجوہ اور امیر حمزہ نے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی اس موقع پر چوہدری رشید باجوہ، مہر عامر جبار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔