ترنڈہ پناہ : اوباش کی یتیم دوشیزہ سے زیادتی ٗ ورثاء کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ترنڈہ محمد پناہ (خبر نگار+ نامہ نگار) موضع غازی پور کی رہائشی بیوہ شمشاد بی بی گزشتہ سہ پہرگھر سے باہر گئی تھی جبکہ اس کی 14 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اوباش خالد بھٹہ گھر میں داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کے شور و واویلا پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے زیادتی کا شکار لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پرزیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔