شہری بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کروا سکتے ہیں ٗ میونسپل آفیسر او چ شریف
اوچ شریف (نامہ نگار) بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانیوالے شہریوں کو فوری طور برتھ سرٹیفیکیٹ کا اجراء کیا جا رہا ہے، شہری گھر بیٹھے حکومت پنجاب کی اس عوام دوست سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، یہ بات سینئر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ایک مقامی شہری کو برتھ سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے کہی۔