لالچ ٗ سابق خطیب داتادربار نے بھائیوں سے ملکر حقیقی بھانجیوں کو جائید اد سے محروم کردیا
لیاقت پور(نامہ نگار) خان بیلہ کی رہائشی خواتین شگفتہ نورین، شہلا خان اور رابعہ ارباب نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ چار بہنیں اور ایک بھائی ہے ان کے والدین انتقال کر چکے ہیں دو بہنیں دبئی اور ایک برطانیہ جبکہ ایک بہن اور اکلوتا بھائی علی احمد رند خان بیلہ میں رہائش پذیر ہے انھوں نے الزام لگایا کہ انکے حقیقی ماموں مولانا مقصوداحمد ہانبھی سابق خطیب داتا دربار لاہور، مشتاق احمد اور محبوب نے انکی والدہ کی وفات کے بعد وراثت میں انتقال ہونیوالی کروڑوں مالیت کی ایک مربع اراضی پر قبضہ اور فروخت شروع کر دی ۔محکمہ مال کے اہلکاروں اور افسران سے ملی بھگت کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کرایا مگر سپریم کورٹ میں ان کے حق میں فیصلہ ہوگیا ۔خواتین نے بتایا کہاپنے ماموؤں اور ان کی فیملی کے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اور قبضہ گیری کیخلاف انہوں نے گزشتہ روز 15 پر کال کی تو ڈی ایس پی لیاقت پور نے دونوں فریقین کو اپنے دفتر طلب کیا ۔