پی آئی اے کا انجینئر جہاز کی مرمت کرتے ہوئے گر کر زخمی: ہسپتال منتقل
اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہوگیا۔ انجینئر ذکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران توازن بگڑنے سے نیچے آگئے ۔ زخمی انجینئر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذکریا قریشی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔