نیا بلدیاتی نظام عوامی اقتدار کا حقیقی ضامن ہے:ندیم قریشی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان اور عوامی اقتدار کا حقیقی ضامن ہے اور یہ بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو با اختیار بنائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں حلقے کے لوگوں سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ووٹر لسٹوں کی تیاری اور دیگر انتظامی امور پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کروائے جا سکیں۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترے گی اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔