کھلاڑیوں کو اہلیت پر ہی داخلہ ملناچاہیے:وی سی جامعہ زکریا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سپورٹس ٹرائل کمیٹی کی میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت یونیورسٹی کمیٹی روم میں ہوئی۔وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل سے تعلیم نگر آباد ہونے کو ہے ہمیں احتیاط اور ذمہ داری سے کام لینا چاہیے جو کھلاڑی ملک و قوم اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں انہیں اہلیت پر ہی داخلہ ملنا چاہیے۔