میپکو نے رواں ماہ 1207 بجلی چو ر پکڑے :ترجمان
ملتان (سماجی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے رواں ماہ کے دوران ریجن بھر میں 1207بجلی چور پکڑ لئے۔14 لاکھ98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر2کروڑ45لاکھ22 روپے جرمانہ عائد۔12بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔یکم تا12ستمبر 2020ء کے دوران ملتان میں 215گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو300890یونٹس چوری کرنے پر4647815 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج ہوا۔