4سالہ لائبہ قتل کیس،عدالتی حکم پر قبر کشائی آج ہوگی
ملتان ( کرائم رپورٹر ) ٹینا والی کھوئی کی رہائشی خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے بچی کی پیدائش کی رنجش پر اسکی چار ماہ کی بیٹی لائبہ کو قتل کر دیا تھا اور سپر خاک بھی خود کر دیا خاتون نے عدالت میں بچی کی قبر کشائی کے لیے استدعا کی تھی،عدالت نے خاتون کے بیان پر لائبہ کی قبر کشائی حکم دیا ہے جس پر تھانہ چہلیک پولیس اور عدالتی افسر کی نگرانی میں آج حسن پروانہ قبرستان میں قبر کشائی کر کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔