کوٹلہ شاہ کمیر2روزہ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر
کھیوڑہ (نامہ نگار) پنڈدادنخان کے علاقہ سہوترہ میں دو روزہ کبڈی میچ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ، کبڈی میچ میں سابق تحصیل ناظم و آمدہ الیکشن اُمیدوار برائےMNAحلقہ67 NA چوہدری عابد اشرف جو تانہ ،چوہدری برکات حسین اور چوہدری سلیم انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی کبڈی میچیز کو دیکھنے کے لیے تحصیل پنڈدادنخان سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کے اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میچز انعقاد کروانے کا مقصد ہے کہ نوجوان برائی اور نشے جیسی بری عادات سے محفوظ رہیں ۔