سنجوال کینٹ،پیسوں کے لین دین کے تنازع پر قتل کرنیوالی ملزمہ گرفتار
سنجوال کینٹ(نامہ نگار) مورخہ 10.09.2020کو تھانہ سٹی اٹک کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسمات ن ج جو کہ احمد خان کی خالہ ہیں اور جس کا احمد خان سے رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھانے اپنے بھانجے احمد خان کو پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی اور انچارج ایچ آئی یو عظمت حیات نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا دوران تفتیش ملزمہ سے قتل کی واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ؎ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر اپنے بھانجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس کسی بھی مجرم کو قانون کے شکنجے میں لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی اور قاتل کو ئی بھی ہو قانون کی پکڑ سے دور نہیں ۔قانون کی عمل داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔