امام حسین کی قر بانی قیامت تک زندہ وجاوید رہے گی
جبر (نامہ نگار)یوم عاشورہ اور واقعہ کربلا ایک دن اور ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک بھرپور تاریخ اور حیات آفریں جذبہ ہے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد شکیلہ انور گوجرخان کے خطیب مولانا حافظ عبد العزیز چشتی نے مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں منعقدہ شہادت امام عالی مقام سیدنا حضرت امام حسین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا امام حسین نے اپنے بے مثال مجاہدانہ کردارکے ذریعے دنیائے جبر میں ہر خطہ زمین کو کربلااور ہر دن کو یو م عاشورہ بنا دیا اب قیامت تک دو کردارایک دوسرے کے سامنے رہیں گے ایک کردار یزید ی ہو گا جو جبر کی نمائندگی کرتا ہے اور دوسرا کردار حسینی ہو گا جو صبر اور ایثار کی مثال بنا رہے گا جبر کے مقابلہ میں صبر جفا کے مقابلہ میں وفا طاقت کے مقابلہ میں استقامت اور مطلق العنانی کے مقابلہ میں جر ائت ایمانی کا مظاہرہ یہی اسوہ حسین اور درس کربلا ہے کانفرنس میں اطراف واکناف سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔