ریڈ زون میں فائرنگ کر نے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان معطل
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کر کے خوف پھیلانے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا ہے۔رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔یاد رہے کہ جہانگیر اعوان نے گزشتہ روز ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر سے جھگڑے پر فائرنگ کی تھی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ رولز کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کیا ہے۔