تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں اساتذہ کو ایس او پیز کی ٹریننگ
حضرو (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حضرو میں پرنسپل ڈاکٹر جاوید محمود کی زیر صدارت گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق 15ستمبر سے سکول کھل رہے ہیں۔ تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں اساتذہ ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی ، جس میں یہ بتایا گیا کہ طالب علموں کو دو حصوں میں تعلیم دی جائیگی۔ طالب علموں کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے ، فاصلہ رکھ کر تعلیم دی جائیگی۔ ماسک پہننالازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام طالب علم سکول میں داخلہ کے وقت فاصلہ رکھیں۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر وائس پرنسپل ادریس خان ، سینئر ٹیچر محمد ارشد، عارف صاحب کے علاوہ دیگر سٹاف بھی موجود تھا، تمام اساتذہ نے اس ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔